بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عراق: تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون بطور نائب گورنر نامزد

لیلی عمر نامی خاتون عراق کی تاریخ میں صوبائی نائب گورنر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے ممبر کی تقرری کی تقریب گورنر ہیوال ابوبکر اور سلیمانیاہ صوبائی کونسل کے ممبروں کی موجودگی میں ہوئی۔

تقریب کے دوران ابوبکر کا کہنا تھا کہ عراق میں پہلی بار کسی خاتون کو صوبائی نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے اور وہ لیلیٰ عمر کے مشن میں کامیابی ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی آئین کے مطابق صوبائی گورنر کے پاس صوبے کے اعلی ترین انتظامی اختیارات ہوتے ہیں اور وہ صوبے میں کام کرنے والی سکیورٹی فورسز اور سرکاری اداروں کی نگرانی کرتا ہے۔ اسی طرح صوبائی کونسلوں کے ذریعہ دو نائبوں کا انتخاب کیا جاتا ہے تاکہ وہ گورنر کو اموری انتظامات میں مدد فراہم کرسکیں۔

The post عراق: تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون بطور نائب گورنر نامزد appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.