جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

عراق اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے سے باز رہے، مقتدٰ الصدر کا انتباہ

عراقی سدرسٹ موومنٹ کے رہنما اور شیعہ عالم مقتدا الصدر نے کہا ہے کہ ان کی تحریک عراق اور اسرائیل کے مابین تعلقات بحال نہیں ہونے دے گی چاہے اس کی قیمت خون ہی کیوں نہ ہو۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق الصدر نے جنوبی شہر نجف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور اسرائیل کے تعلقات بحال ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور پارلیمنٹ کو اس کی فوری روک تھام کرنی چاہئے۔ ہم ہرگز اس کی اجازت نہیں دیں گے چاہے ہمیں جانوں کا نذرانہ ہی کیوں نہ پیش کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ جنوری میں سکریٹری جنرل طلال حریری کی سربراہی میں 25 اکتوبر کے نام سے ایک نئی تحریک تشکیل دی گئی ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post عراق اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے سے باز رہے، مقتدٰ الصدر کا انتباہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.