وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کی بات کرنے والے بہت جلد کہیں نظر نہیں آئیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ ق لیگ نے ٹھینگا دکھایا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی ساکھ بالکل ہی کھوچکی ہے، صرف چائے اور کھانے پینے کے علاوہ اپوزیشن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والےآپ کو بہت جلد کہیں نظر نہیں آئیں گے، میرے خیال میں عدم اعتماد کے لیے ابھی کوئی کاغذ نہیں بنا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ میں انتظار کرتے ہیں کہ کوئی آئے، مگر کوئی نہیں آتا۔
علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ ای کامرس کےذریعے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.