لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں پنجاب سے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے گئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت دیگر کی نظر بندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پر حکم جاری کیا۔
فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
جس میں عدالت سے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی نظربندی کے احکامات غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت نظر بند رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی حکم دے۔
واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے دوران تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں اور کارکنوں نے کئی شہروں میں گرفتاریاں دی تھیں۔
Comments are closed.