hookup Millerton office hookup 17 year old hookup best place for discreet hookups married black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ جرمانے کی رقم لاہور ہائی کورٹ بار کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو روز کی مہلت چاہیے، جس پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ قانون کے مطابق حکومت کے حقوق سلب نہیں کرسکتے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کردی جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کو جواب 2 روز پہلے جمع کرانا چاہیے تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے اور نئے الیکشن کرانے کی پرویز الہی اور تحریک انصاف کے اراکین کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لیں۔

تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ ووٹ نہیں، جس پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ حمزہ شہباز کے پاس اکثریت ہے یا نہیں، سوال یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے ہوگا یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا اطلاق ماضی سے ہوا تو ساری صورت حال کلیئر ہوجائے گی۔

عدالت نے 30 مئی تک وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.