پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں حلیم عادل شیخ کے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دیا۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن اہلکاروں نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔ حلیم عادل شیخ جامشورو اینٹی کرپشن کے دفتر میں بیان ریکارڈ کروانے آئے تھے، اس دوران انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
حلیم عادل شیخ پر زمینوں میں خورد برد کے مقدمات اینٹی کرپشن میں درج ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اینٹی کرپشن حکام نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا تاہم انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کروالی تھی۔
Comments are closed.