بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالتوں سے اب کچھ نہیں ملنا ،سنجرانی اب چیئرمین سینیٹ ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہے کہ عدالتوں سے اب کچھ نہیں ملنا، صادق سنجرانی اب چیئرمین سینیٹ ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اللّہ تعالیٰ نے کامیابی دی۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام اسمبلیوں سے تحریک انصاف کے سینیٹرز منتحب ہوئے، سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے تبدیلی ضروری ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے باہر آنے کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا ہوا۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے پر شک کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تمام جماعتیں عمران خان کی دشمنی میں اکھٹی ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.