بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان ڈار کا رانا ثنا اللّٰہ پر ڈسکہ میں حالات خراب کرانے کا الزام

وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف پرچہ کٹوانے کا اعلان کردیا۔

عثمان ڈار نے رانا ثنا اللّٰہ پر این اے 75 سیالکوٹ پر ضمنی الیکشن کے دوران ڈسکہ میں حالات خراب کرانے کا الزام لگادیا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ ضمنی الیکشن کے دوران حلقے میں جتھے لے کر گھوم رہے ہیں، ان کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔

عثمان ڈار نے مزید الزام لگایا کہ ن لیگ کے ورکرز نے پولنگ اسٹیشنوں اور پولیس پر دھاوا بولا۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ ڈسکہ میں بھی وہی کچھ کرانا چاہتے ہیں جو ماڈل ٹاؤن میں ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ این اے 75 میں ن لیگ کی روایتی غنڈہ گردی کا سلسلہ رانا ثنا اللّٰہ کی سربراہی میں جاری ہے، پی ٹی آئی کے ووٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.