سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی موت کی وجہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن نے کام شروع کردیا، جوڈیشل کمیشن جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ہے۔
ایڈیشنل رجسٹرار نے ورثاء، اقرباء، عوام سمیت تمام خواہشمندوں کو معلومات یا بیان دینے کے لیے کوائف جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
ایڈیشنل رجسٹرار کا کہنا ہے کہ معلومات دینے اور بیان قلمبند کروانے کے لیے کوائف 10جولائی تک رجسٹرار ہائی کورٹ کے دفترمیں جمع کروائے جائیں۔
جوڈیشل کمیشن کی تاریخ، وقت اور جگہ کے بارے میں بعد میں مطلع کیاجائے گا۔
Comments are closed.