وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساؤتھ افریقا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ اور حسن علی کی شاندار باؤلنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی سے شائقین کرکٹ سے بہت محظوظ ہوئے، ٹیسٹ میچ میں کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
عثمان بزدار نےاپنے بیان میں مزید کہا کہ اُمید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی اسی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
Comments are closed.