وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملنے والے ن لیگ کے دونوں اراکین اسمبلی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
محمد ارشد نے کہا ہے کہ میں پیدائشی طور پر مسلم لیگی اور نوازشریف اور ان کے بیانیے کے ساتھ ہوں، میری ممبر شپ پارٹی کی امانت ہے، پارٹی کے تمام احکامات کا پابند ہوں۔
محمد ارشد نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں وزیراعلیٰ صاحب، ہم یا ہمارا علاقہ انڈیا کا حصہ نہیں ہے، اپنےعوام اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملے تھے، وزیراعلیٰ سے ملنا جرم نہیں،جہاں تک پارٹی کا معاملہ ہےتو ہم پارٹی کےساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بہاولنگر آئے تھے تو ہارون آباد، فورٹ عباس روڈ کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا، میں نےوزیراعلیٰ سےدرخواست کی تھی کہ اس پسماندہ علاقے کے لیے فنڈ کا اعلان کریں، اس کے سوا اور کوئی بات نہیں، میں انشا اللّٰہ پارٹی کے احکامات کا پابند رہوں گا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملنے والے ن لیگی رہنما رانا کاشف نے کہا ہے کہ میں پیدائشی مسلم لیگی ہوں، اللّٰہ تعالی نے مجھے دوسری مرتبہ عزت بخشی، مجھے سیاست کے اصولوں کا اچھی طرح پتہ پے۔
رانا کاشف نے کہا ہے کہ میں اپنی جماعت، نواز شریف اور شہباز شریف کا پابند ہوں، قائدین کے ہر حکم کی تعمیل ہو گی، ہماری صفوں میں کوئی انتشار نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات سمیت ہر معاملے پر قائدین کے حکم کی تعمیل ہوگی۔
Comments are closed.