وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والی خواتین میں مومنہ وحید، آسیہ امجد، عائشہ نواز اور شاہینہ کریم کھوسہ شامل تھیں۔
اس کے علاوہ ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے خواتین ارکان اسمبلی کا کردار نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، گزشتہ حکومت نے اسمبلی کو ربڑ کی مہر سے زیادہ اہمیت نہیں دی۔
Comments are closed.