انجیل کا عبرانی زبان میں تحریر شدہ ایک ہزار برس پرانا مخطوطہ 3 کروڑ 81 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگیا۔
یہ کسی بھی نیلامی میں فروخت ہونے والی کتاب کی سب سے زائد قیمت ہے۔
’امریکن فرینڈز آف دی میوزیم آف دی جیوش پیپل این جی او‘ نے انجیل کا قدیم مخطوطہ خریدا۔
سابق امریکی سفارتکار الفریڈ موسس اور ان کے خاندان نے رقم عطیہ کرکے کتاب کی خریداری ممکن بنائی۔
یہ قدیم مخطوطہ ایک ہزار برس پرانا ہے اور ماہرین کے مطابق عبرانی زبان میں انجیل کا مکمل نسخہ ہے۔
یہ ان دو نسخوں میں سے ایک ہے جس میں عبرانی انجیل کی تمام 24 کتابیں موجود ہیں۔
Comments are closed.