پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں اس لیے پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔
فواد چوہدری کو جب پروگرام نیا پاکستان میں یاد دلایا گیا کہ عبدالقادر تو کل سے پہلے تک بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ تھے تو انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک روز پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔
Comments are closed.