سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالقادر پٹیل نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو لاشوں اور الزامات کی سیاست سے گریز کا مشورہ دے دیا۔
کراچی سے جاری بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ایم کیو ایم لاشوں اور الزامات کی سیاست سے گریز کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مچھر کالونی میں فائرنگ اور قتل کے واقعے کو ایم کیو ایم سیاسی رنگ دے رہی ہے، سراج پر مختلف جرائم پر مقدمات درج ہیں، جن میں قتل کیس بھی تھا۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سراج پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے کارکن کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکنے کا الزام ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مچھر کالونی فائرنگ واقعے میں ہمارے کارکنان کو ملوث کرنا شرمناک ہے، ایم کیو ایم قاتل و مقتول کے جھگڑے کو سیاسی رنگ دینے کی سازش کیوں کر رہی ہے۔
Comments are closed.