مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عام آدمی کا رزلٹ آنے تک ن لیگ آگے تھی۔
ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے کہا کہ رزلٹ رکنے کے بعد ووٹ چور آگے آگئے۔
انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی 2021 کا آزاد کشمیر کا الیکشن درحقیقت 2018 ء کے عام انتخابات کا ری پلے تھا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب کا ووٹ پر نہیں ووٹ چوری، آر ٹی ایس، اے ٹی ایمز اور مافیاز پر ’غیرمتزلزل اعتماد‘ ہے۔
Comments are closed.