جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 دسمبر کو کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کے لیے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب  کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کو نئی حلقہ بندیوں کے حوالے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ حلقہ  بندیاں 14دسمبر کو مکمل ہوں گی۔

قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ہونے والی یہ اہم ملاقات تقریباً 2 گھنٹے جاری رہی۔ اس ملاقات کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد اور حلقہ بندیوں کے تناظر میں کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.