جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عام انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرست جاری کردی، بَلا غائب

symbols

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی نشانات کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں بلے کا نشان غائب ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی مکمل فہرست جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں ای سی پی نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے لیے مختص کیے گئے انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ آفیسرز کو بھجوا دی ہے، تاہم اس فہرست میں بلے کا نشان شامل نہیں۔

فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے  سیاسی جماعتوں کے لیے 145 انتخابی نشان مخصوص کیے گئے ہیں جب کہ آزاد امیدواروں کے لیے 177 نشانات بھی فہرست میں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 329 انتخابی نشان کی فہرست آر اوز کو بھیجی گئی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا جس کے بعد سے یہ مسئلہ عدالتوں میں ہے اور تحریک انصاف کو تاحال کوئی نشان نہیں دیا گیا۔

You might also like

Comments are closed.