جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے والی 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

providing funds

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے والی 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی۔ آل پاکستان مائینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہالپور نیشنل عوامی پارٹی کو ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ کو بھی ڈی لسٹ کر دیا۔

پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اور نظام مصطفی پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کر دیا۔لیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے پاکستان کی انٹرا پارٹی تفصیلات قبول کر لیں اور  انتخابی نشان جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ جناح کو بھی انتخابی نشان جاری کر دیا

You might also like

Comments are closed.