جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے بھی استعفا دیدیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج  جسٹس اعجاز الاحسن بھی مستعفی ہو گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ میں سنیارٹی میں دوسرے سینئر ترین جج تھے۔جسٹس اعجاز الاحسن کو اکتوبر میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شرکت بھی نہیں کی تھی تھی۔انہوں نے اپنا استعفا منظوری  کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی سپریم کورٹ کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے استعفا دیا تھا، جسے آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کرلیا ہے۔اپنے استعفے میں جسٹس مظاہر نقوی نے کہا تھا کہ میں نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے ہیں۔ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔

You might also like

Comments are closed.