جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلے کا نشان: الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان دینے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکر دی۔

الیکشن کمیشن کی درخواست میں پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے۔

پشاورہائیکورٹ نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کا فیصلہ دیا تھا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ ویب سائٹ پر بھی جاری کیا جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا سرٹیفیکٹ ویب سائٹ پرجاری نہیں کی۔

You might also like

Comments are closed.