جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

عامر ڈیٹرجنٹ نہیں، چاکلیٹ کھا رہے ہیں، وہاب ریاض

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد محمد عامر اور وہاب ریاض نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لوگ محمد عامر سے متعلق باتیں کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے جیتنے کے بعد ڈیٹرجنٹ کھا لیا ہے۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ میں ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ محمد عامر بالکل ٹھیک ہیں، اور وہ چاکلیٹ کھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.