میزبان و پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیا قت حسین معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی برانڈ متعارف کروانے پر اُن کی حمایت میں بول پڑے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو مولانا طارق جمیل پر بے جا تنقید کررہے ہیں وہ شرم کریں، ملک میں جو لوگ ان کی عزت کرتے ہیں انہیں کرنے دیں۔
عامر لیاقت نے کہا کہ وہ اپنی ذات کی نفی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ طارق جمیل سے اچھا آدمی کوئی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل بہت پیارے اور سچے انسان ہیں، اُن کے کپڑوں کے برانڈ لانچ کرنے کا مقصد بھی دین کی خدمت ہے ۔
عامر لیاقت نے تنقید کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایسا نہ کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی وضاحت دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ اپنے مدرسوں کو چلانے کے لیے لانچ کر رہے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے وضاحتی پیغام میں کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.