شہباز شریف فیملی کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کے معاملے پر پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پی اے سی کو خط لکھ دیا، ان کاکہنا ہے کہ شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ایک کرپٹ انسان اپوزیشن لیڈر نہیں ہو سکتا۔
عالیہ حمزہ نےملازمین کی تنخواہیں اور اکاؤنٹس سے رقوم منتقلی کی تفصیلات جاری کردیں اور کہا کہ کیا پی اے سی اپوزیشن لیڈر کی کرپشن پر خاموش رہے گی؟پی اے سی شہباز شریف کی کرپشن پر احتساب کرے،پی اے سی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منتقلی کا نوٹس لے،ملازمین کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔
خط کے متن میں عالیہ حمزہ نے کہاکہ ملک مقصود چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار، اکاونٹ میں3اعشاریہ 74 ارب روپے جمع ہوئے، محمد اسلم کیشیئر کی تنخواہ 10 ہزار، اکاؤنٹ میں 1اعشاریہ 781ارب روپے جمع ہوئے،اظہر عباس کلرک کی تنخواہ 9 ہزار، اکاؤنٹ میں 1اعشاریہ 677 ارب روپے جمع ہوئے۔
غلام شبیر قریشی اسٹور کیپرکی تنخواہ 10ہزار600، اکاؤنٹ میں 1اعشاریہ545ارب روپے جمع ہوئے، خضر حیات اسسٹنٹ کی تنخواہ 21 ہزار5سو، اکاؤنٹ میں 1اعشاریہ425ارب روپے جمع ہوئے، گلزار احمد چپڑاسی کی تنخواہ 12 ہزار 8 سو، اکاؤنٹ میں1اعشاریہ 2 ارب روپےجمع ہوئے۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ اقرار حسین کلرک کی تنخواہ 13 ہزار، اکاؤنٹ میں 1اعشاریہ186 ارب روپے جمع ہوئے، ایم یاسین گودام کلرک کی تنخواہ 31 ہزار، اکاؤنٹ میں 71اعشاریہ5 کروڑ روپے جمع ہوئے جبکہ توقیرالدین اسلم ملازم کی تنخواہ 21 ہزار، اکاونٹ میں 48 کروڑ روپے جمع اور ظفراقبال انجم اسسٹنٹ کی تنخواہ 14 ہزار، اکاونٹ میں 52اعشاریہ5 کروڑ روپے جمع ہوئے
Comments are closed.