وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سوا کوئی لیڈر کفار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ناموس رسالت کے حوالے سے بات نہیں کرسکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ناموسِ رسالت کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا وزیراعظم کا سب سے اہم مشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا مقدمہ جس بے باکی سے عمران خان نے لڑا اس کی مثال نہیں ملتی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حساس معاملے پر ہمیشہ جلاؤ گھیراؤ کا راستہ اپنا کر قومی املاک کو ہی نقصان پہنچایا گیا، کسی سربراہ مملکت نے کوئی ایسا لائحہ عمل ترتیب نہ دیا جس سے اقوام عالم کو واضح پیغام دیا جاسکے۔
Comments are closed.