بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تارکی ڈیم سے پانی کا بہاؤ جاری، مقامی آبادی کا احتجاج

سوراب میں زیر تعمیر تارکی ڈیم میں پڑنے والا شگاف پُر نہ کیا جاسکا ، پانی کا بہاؤجاری ہے ، ڈیم کے قریب آبادعلاقوں کو مکمل خالی کرا لیا گیا، اقدامات نہ کیے جانے پر مقامی آبادی نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بند کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر سوراب عبدالقدوس اچکزئی کے مطابق گزشتہ روزبارشوں کا پانی زیر تعمیر ڈیم میں داخل ہوا تھا، جس کی وجہ سے شگاف پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ زیرتعمیر تارکی ڈیم میں پڑنے والا شگاف اب تک پر نہیں ہوسکا ہےجس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ جاری ہے۔

بلوچستان کے شہر سوراب میں زیر تعمیر تارکی ڈیم میں شگاف پڑ گیا، ڈیم کے قریب آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پانی کا بہاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کرنے پر لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بند کردی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کا کہنا ہے کہ ڈیم کے قریب آباد علاقوں کو مکمل خالی کرا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تارکی ڈیم زیرتعمیر ہے اور اس کی لاگت کا تخمینہ 24 کروڑ روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.