عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کمی ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تیل کی قیمت میں کمی کے بعد برینٹ تیل 96 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق گیس کی قیمت میں 6 فیصد اضافے سے 8 ڈالر 15 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی معاشی سست روی کے اشارے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.