یوکرین پر روس کےحملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافےکے سبب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول 7 روپے فی لیٹرتک بڑھنےکا خدشہ پیدا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں تو یکم مارچ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناگزیر ہوجائے گا۔
انڈسٹری ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7 اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو روس جواب دے گا۔
پیوٹن کے مطابق یہ فوجی آپریشن یوکرین کی دھمکیوں کے جواب اور اسلحے سے پاک خطے کے لیے ہے۔
Comments are closed.