بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت برقرار، پاکستان میں بڑا اضافہ

عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت برقرار جبکہ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 429 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 1668 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.