امریکا کی خلائی کمپنی ایکسیوم اسپیس نے لوگوں کو عالمی خلائی اسٹیشن پر لے جانے کیلئے پہلی پرواز کا اعلان کر دیا ہے، اس کے ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 5 کروڑ ڈالر ہوگی۔
یہ خلا میں جانے والی پہلی کمرشل فلائٹ ہوگی۔
ایکسیوم اسپیس نے اس پہلے مشن کا نام ایکسیوم مشن ون یا اے ایکس ون رکھا گیا ہے۔
اس مشن کی قیادت مائیکل لوپیز الیجریا کریں گے جو ناسا کے خلا باز اور ایکسیوم کے نائب صدر رہ چکے ہیں، وہ اپنے کیریئر میں چار بار خلا کا سفر کر چکے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار ایک ایسی نجی پرواز بھیجے گی جس کی منزل زمین کا زیریں مدار ہو اس عملے کا ہر رکن اپنے ٹکٹ کے لیے ساڑھے پانچ کروڑ ڈالرز ادا کرے گا۔
Comments are closed.