بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

عالمی بینک نے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری مؤخر کردی

عالمی بینک نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری مؤخر کردی، پاکستان کیلئے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخر کی گئی ہے۔

عالمی بینک نے درآمدات پر فلڈ لیوی لگانے کی بھی مخالفت کر دی، پائیدار معیشت کیلئے عالمی بینک کے قرض کی مالیت 45 کروڑ ڈالر تھی۔

سستی توانائی کیلئے 60 کروڑ ڈالر کا قرض بھی مؤخر کیا گیا۔

ترجمان عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پائیدار معیشت کیلئے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے۔

ورلڈ بینک  کی دستاویزات کے مطابق سستی توانائی کیلئے قرض بھی اگلے مالی سال منظور کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.