مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آزاد کشمیر میں مینڈیٹ چرایا ہے اور 25 جولائی کے انتخاب میں بے دریغ پیسہ استعمال کیا گیا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی، آج کیوں تھیلے نہیں کھولے جارہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کی جارہی ہیں، چوری پکڑی جانے کے ڈر سے درخواستیں رد ہو رہی ہیں۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے جس طرح مینڈیٹ چرایا عالمی سازش کا حصہ ہے، عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے الیکشن کے لیے پیسا فراہم کیا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کا بیان 47 کی پارٹیشن اسکیم کو دوبارہ کھولنے کی سازش ہے۔
Comments are closed.