عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ڈاؤ یونیورسٹی کے کورونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کیئے گئے طریقے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ڈاؤ یونیورسٹی کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ڈاؤ کے طریقۂ کار کو کورونا وائرس کے خلاف انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے ویرینٹ کی آمد کے بعد آئی وی آئی جی طریقۂ علاج کی خاص اہمیت ہے۔
ڈبلیو ایچ کے خط میں کہا گیا ہے کہ لیبارٹری اور کلینیکل ٹرائل سے طریقہ کار کی کامیاب آزمائش کی گئی۔
واضح رہے کہ آئی وی آئی جی طریقۂ علاج پر پروفیسر شوکت علی اور ان کی ٹیم نے تحقیق کی تھی۔
آئی وی آئی جی سے متعلق پروفیسر شوکت علی کا کہنا تھا کہ پلازمہ میں اینٹی باڈیز نئے مقامی ویرینٹ کو نیوٹرالائز کرسکیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ طریقہ علاج سے وینٹی لیٹر پر مریض کی ریکوری 50 فیصدسے زائدثابت ہوئی ہے، جبکہ ایچ ڈی یو آکسیجن والے مریض کی ریکوری 70 فیصد سے زائدثابت ہوئی ہے۔
Comments are closed.