بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

عاقب جاوید گلوبل ٹی 20 میں کوچنگ کریں گے

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں کوچنگ کریں گے۔

عاقب جاوید کینیڈا کی لیگ میں ٹورنٹو نیشنلز کی کوچنگ کریں گے، وہ لاہور قلندرز سے وابستہ ہونے کے بعد پہلی بار کسی لیگ میں کوچنگ کریں گے۔

عاقب جاوید کی کوچنگ میں لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کپتانی پر فوکس کرنے کی بجائے دوسرے معاملات دیکھے جو زیادہ اہم ہیں۔

اس حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میرے پاس وقت تھا اس لیے کوچنگ کا فیصلہ کیا، لیگ بھی طویل نہیں ہے اس لیے لاہور قلندرز سے زیادہ وقت کے لیے دور نہیں ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ تجربے کے لیے کینیڈا کی لیگ میں کوچنگ کی حامی بھری، لیگ میں جانے سے ٹیلنٹ کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.