بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عاقب جاوید نے PSL ترانہ غیر ضروری قرار دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پی ایس ایل کے ترانے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایسی تشہیری مہم کی ضرورت نہیں ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آغاز میں ایونٹ کی تشہیر کے لیے ترانہ ضروری تھا، لیکن اب پی ایس ایل میں لوگ بابر اعظم، شاہین آفریدی سمیت کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹرز سے بڑا کوئی اسٹار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کا ترانہ گزشتہ برس بنا اس سے کیا تشہیر ہوئی، اس لیے میرے خیال میں ترانہ بنا کر پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہیے، پی ایس ایل کا ایک ہی ترانہ رہنا چاہیے، ہم نے بھی کئی ترانے بنائے لیکن جو پہلے مقبول ہوا اس جیسا کوئی دوسرا مقبول نہیں ہوا، اس لیے جو ترانہ مقبول ہو اسے رہنے دینا چاہیے۔

پچھلے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق جیتنے والی کمپنی کی عدالت سے پی ٹی وی اے آر وائی جوائنٹ وینچر غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی۔

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے رمیز راجا کی چار ملکی کرکٹ سیریز کرانے کی تجویز کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے وہ چیئرمین بنے ہیں انہوں نے کئی اچھی چیزیں کی ہیں اور کئی اچھی تجاویز بھی دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمیز راجا نے ٹیم کو اعتماد دیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب نے ٹیم کو دیکھا کہ وہ اچھا کھیلی، انفرادی کارکردگی بھی کھلاڑیوں کی اچھی رہی ہے، ٹیم پر اعتماد کیا اور ٹیم نے رسپانس اچھا کیا اور اب چیئرمین پراعتماد ہو کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل7 کی تیاریوں کے لیے پریکٹس میچز کا آغاز کردیا ہے ، کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو جاننے کے لیے کیمپ بہت ضروری ہے ، اس کا سب کو فائدہ ہو گا۔

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان کو آپس میں کھیلنا چاہیے اور پاکستان میں بھی ٹیمیں آنی چاہیے، لیکن میرے خیال میں چار ملکی سیریز سے بڑھ اب پاک بھارت میچز کی شروعات کرنی چاہیے، اس حوالے سے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت باہمی سیریز یورپ یا امریکا میں کرانے کی طرف بڑھنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.