بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عارف علوی کو عہدے کا خیال نہیں تو استعفیٰ دیں، رانا ثنا اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عہدے کا خیال نہیں تو استعفیٰ دیں۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ملک آئین کے مطابق چلنا ہے عمران نیازی کے حکم پر نہیں، صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے، 21 دن سے پنجاب وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ نہیں چاہتے اہل لوگ بڑی آبادی والےصوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز سے بطور وزیر اعلیٰ حلف نہ لیے جانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے تحت گورنر نو منتخب وزیر اعلیٰ سے فوری حلف لینے کا پابند ہے، آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت گورنر کو نومنتخب وزیر اعلیٰ کو بلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.