صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میں آپ سب کی دعاؤں سے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگیا ہوں۔
صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے آج کا دن کام کرکے گزارا۔
اُنہوں نے کورونا کی علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث صرف 2 دن بخار اور جسم میں دردہوا، تاحال کمزوری ہے۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ اللّہ تعالیٰ کرتا ہے کہ کس کا وقت آپہنچا ہے۔
عارف علوی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور ماسک پہنیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس مثبت آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر آگاہ کیا تھا۔
صدر مملکت نے دُعا کی تھی کہ اللّٰہ تعالیٰ کورونا وائرس کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔
انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لے چکا ہوں، کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگنے کے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں، جو مجھے ایک ہفتے میں لگنی تھی۔
Comments are closed.