سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عارف علوی نے ثابت کر دیا وہ صدر مملکت نہیں پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کا حصہ ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عارف علوی نے انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوایا ہے۔ صدر مملکت کے بیان کو قانون اور پاکستان کے خلاف سازش سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی پی ٹی آئی نے آخری کوشش کی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کیسز کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت اپنے سربراہ کی رہائی کےلیے ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار چاہتی ہے، قوم متحد ہو کر مقابلہ کرے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی کسی ادارے کے ساتھ دوری نہیں۔ یہ تاثر دینا مناسب نہیں کہ پیپلز پارٹی سے کسی ادارے کی دوری ہے۔
شرجیل میمن نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ انتخابات وقت پر ہونا چاہئیں۔
Comments are closed.