وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالا دستی آئین کو حاصل ہے یا صرف چند طبقوں کو۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے وہ بارشوں سے تباہی کے بعد متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا راستہ نکالیں گے، سردار عطاء اللّٰہ مینگل نے اصولوں اور نظریات کی سیاست کی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی، جس ایوب خان نے راستے سے ہٹایا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی تو پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلینج ہیں، وفاقی حکومت مسنگ پرسن کے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ کا حصہ پنجاب سے زیادہ رکھا ہے۔
Comments are closed.