سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال طیبہ گل کے الزامات سے متعلق سوال پر ناراض ہو گئے۔
سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔
’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران طیبہ گل کے الزامات سے متعلق سوال پر ناراض ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ عدالت میں ہے، اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔
’جیو نیوز‘نے سوال کیا کہ لاپتہ افراد کمیشن میں آپ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگا؟
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جواب دیا کہ مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد اور لغو ہے، جب انسان سمجھوتہ نہ کرے تو اس کی کردار کشی واحد راستہ رہ جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہراسگی کا سوال کر رہے ہیں، کمیشن کی ڈیلنگ تو 12 آدمی کرتے ہیں، یہ 100 فیصد غلط ہے، کچھ کہنا نہیں چاہتا، کچھ چیزیں عدالتوں میں بھی ہیں۔
’جیو نیوز ‘ کی جانب سے سوال کیا گیا کہ یہ سنگین الزامات ہیں، آپ لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ ہیں۔
سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جواب دیا کہ بس بس، الزام لگانا آسان ہے، اسے ثابت کرنا مشکل ہے۔
Comments are closed.