جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

طیارے سے یورینیم برآمدگی کا معاملہ، میڈیا رپورٹس درست نہیں، دفتر خارجہ

طیارے سے یورینیم برآمدگی کی برطانوی میڈیا کی خبروں پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے کہ میڈیا رپورٹس درست نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، ہم سے اس بارے میں کسی قسم کی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مسقط سے طیارے میں یورینیم برطانیہ لایا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ تابکار مواد کا بیگ پاکستان سے مسقط بھیجا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.