سندھ ہائی کورٹ نے جناح گارڈن پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کیلئے قومی ایئر لائن کی جانب سے بانڈز سائن کرانے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پی آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔
سندھ ہائی کورٹ میں جناح گارڈن پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں متاثرہ خاتون کی جانب سے معاوضہ ادا کرنے کیلئے قومی ایئر لائن کی جانب سے بانڈز سائن کرانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے وفاقی حکومت، پی آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 19 مئی تک جواب طلب کر لیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے نے معاہدے میں کہا ہے کہ مستقبل میں متاثرین پی آئی اے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔
درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پی آئی اے 1 کروڑ روپے فی کس ادا کرنے سے گریز کر رہی ہے۔
درخواست گزار کا یہ بھی کہناہے کہ رقم کی ادائیگی کیلئے زبردستی بانڈز پر دستخط کرائے جا رہے ہیں، بانڈز سائن کرانا خلافِ قانون ہے۔
Comments are closed.