جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

طوفان بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا، متعدد افراد زخمی

سمندری طوفان بپرجوائے بھارت کی ریاست گجرات میں سوروشتراکچھ ساحل سے ٹکراتا ہوا شمال مشرقی زمینی علاقے میں داخل ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کے جاکھاؤ بندرگاہ کے علاقے میں ایک سو پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے آندھی چلی جبکہ بلند و بالا موجیں ساحل سے ٹکراتی رہیں۔

جھکڑ کی وجہ سے کئی کھمبے اکھڑ گئے اور چھتیں اڑ گئیں۔

گجرات کے شہروں دوارکا اور موربی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سمندری طوفان بپر جوائے کیٹی بندر سے ٹکرانے کیلئے چند گھنٹوں کی دوری پر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کَچھ کے ساحلی علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

آج طوفان کا زور مزید ٹوٹنے اور راجستھان میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے خلانورد نے طوفان بپرجوائے کی خلا سے لی گئی وڈیو شیئر کردیں۔

خیال رہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت برقرار تھی اور اس کا فاصلہ گزرتے وقت کے ساتھ پاکستان کی جانب بھی کم ہوتا جا رہا تھا۔

سمندری طوفان بپر جوائے پاکستان کے کیٹی بندر سے ٹکرانے کیلئے چند گھنٹوں کی دوری پر ہے۔ پاکستانی ساحلوں سے طوفان کا فاصلہ مزید کم ہوکر 130 کلومیٹر دور رہ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.