جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

طوفان بپرجوائے سے بھارتی گجرات میں تباہی

سمندری طوفان بپرجوائے نے بھارتی ریاست گجرات میں تباہی مچادی جس سے مقامی لوگوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان سے گجرات میں 527 سے زائد درخت جڑ سے اُکھڑ گئے جبکہ 3 ہزار 672 سے زائد بجلی کے کھمبے گر گئے۔

رپورٹس کے مطابق بجلی کے کھمبے گرنے سے گجرات کی تحصیل مالیا کے 45 دیہات میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ سیکڑوں ٹرینوں کو 18 جون تک کینسل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائے کی کیٹیگری انتہائی شدید سے شدید میں بدل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں ہواؤں کی رفتار 115 سے کم ہو کر 105 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔

طوفان کے باعث راجستھان میں آج شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.