بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ سے سعودی عرب کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی مرکز موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے سعودی عرب یا اس کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔
دوسری جانب بھارت نے سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیشِ نظر ساحلی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
بھارتی محکمۂ موسمیات نے ریاست گجرات، مہاراشٹر، گوا اور دیگر ساحلی ریاستوں میں الرٹ جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے 24 گھنٹوں میں انتہائی شدت اختیار کر لے گا، طوفان کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر، ٹھٹھہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر اور اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹر دور ہے۔
Comments are closed.