بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کا پاکستان میں داخلہ کل سے بند

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے تحت طورخم سرحدی گزرگاہ پر افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فیصلے پر عمل درآمد کل سے شروع کیا جائے گا۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر ارشد منصور نے کہا ہے کہ این سی او سی فیصلے کے تحت طورخم سرحدی گزرگاہ کے لئے نئی ایس او پی مرتب کی گئی ہےجس کے تحت 5 مئی سے 20 مئی تک افغان شہریوں کو پاکستان داخل ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

افغانستان سے صرف پاکستانی پاسپورٹ کےحامل مسافر داخل ہوسکیں گے، داخلے کے وقت کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور مثبت ٹیسٹ کے حامل مسافر کو 14 دن کےلئے آئیسولیٹ کیا جائے گا۔

اس کےعلاوہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو وطن واپسی کی اجازت ہوگی۔

ڈی سی کے مطابق ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.