بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طلباء کی درخواست پر JPMC انتظامیہ کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کے طلباء کی درخواست پر انتظامیہ و دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کے طلباء نے اپنی درخواست میں عدالت کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی سیشن متاثر ہوا تھا اور پہلے سیمسٹر کے کچھ مضامین میں ناکامی کے باوجود دوسرے اور تیسرے سیمسٹر میں ترقی دی گئی تھی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے سماعت کے دوران کہا کہ انتظامیہ اب دوبارہ سے پہلے سیمسٹر میں تنزلی کر رہی ہے۔

اس پر ہائی کورٹ نے انتظامیہ و دیگر کو نوٹس جاری کر کے اگلی سماعت پر ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.