جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

طلال چوہدری کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کی والدہ انتقال کرگئیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’طلال چوہدری کی والدہ ماجدہ کے انتقال کی خبر سُن کر بہت افسوس ہوا۔‘

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ’اس مشکل گھڑی میں اللّہ تعالیٰ طلال چوہدری اور اُن کے اہلخانہ کو صبر و جمیل عطا کرے۔‘

اُنہوں نے نون لیگی رہنما طلال چوہدری کی مرحوم والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔

شہباز گِل کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد طلال چوہدری اور اُن کی مرحومہ والدہ کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.