مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وہ صوبائی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر سے بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکی۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی کا کونسلر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ کا مدعی ہے۔
طلال چوہدری نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے الیکشن میں تھیلے کھولے جائیں۔
مسلم لیگ نون کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بلاول صاحب آپ تھیلے کھلوانے کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازار میں ناقص اشیا ءخورو نوش کی فروخت اور خواتین کی شکایات پر اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو جھاڑ پلا دی۔
Comments are closed.