وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
روانگی کے موقع پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ گرین پاکستان گرین مشرقِ وسطیٰ و سعودی عرب منصوبہ دنیا کے لیے تحفہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کی دعوت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کو دی تھی۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان گرین مشرقِ وسطیٰ کانفرنس میں شریک ہوں گے، وہ سعودی ولی عہد سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے اور عمرہ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ حافظ طاہر محمود اشرفی وزیرِ اعظم عمران خان کے وفد کا حصہ ہیں جو آج سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں جبکہ وزیرِ اعظم کل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
Comments are closed.